اوکاڑہ ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جا ں بحق

اوکاڑہ ،تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جا ں بحق

اوکاڑہ چھاؤنی(نامہ نگار) گیمبر کینٹ جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ۔موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کار کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہلا ک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والے سمندری فیصل آباد کے رہائشی تھے ۔کار سوار کار چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ ریسکیو1122اوکاڑہ ،پولیس تھانہ اوکاڑہ چھاؤنی موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے کار اپنی تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق چکنمبر443گ ب وڑائچاں والا سمندری فیصل آباد کے رہائشی میاں بیوی ،نوشیر اور عالاں بی بی موٹر سائیکل نمبریVRK-1487 پر اوکاڑہ کی جانب جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی کا ر نمبری LEB-3208کی زد میں�آگئے ۔دونوں بری طرح کچلے جانے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو1122اوکاڑہ ،پولیس تھانہ اوکاڑہ چھاؤنی موقع پر پہنچ گئے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول