افغانستان میں شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

افغانستان میں شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ اداکر دی گئی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ اماندرہ کے ایک نوجوان نے افغانستان میں جام شہادت نوش کیا ظفرپارک میں نمازجنازہ اداکردی گئی جس میں سینکڑوں کے تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ گاؤں اماندرہ حال دیرکے نوجوان غنی رحمان ولدخان بہادرجو کافی عرصہ سے افغانستان میں نیٹوفوج کے خلاف برسرپیکارتھے گزشتہ روز ایک لڑائی کے دوران انہوں نے جام شہادت نوش کردیا گزشتہ روز ظفرپارک بٹ خیلہ میں ان کانمازجنازہ اداکیاگیا جس میں سینکڑوں کے تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ اول