کراچی میں 5دسمبر کوبڑی تبدیلی آنے والی ہے،اسامہ رضی

کراچی میں 5دسمبر کوبڑی تبدیلی آنے والی ہے،اسامہ رضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی تبدیل ہورہا ہے اور کراچی میں 5دسمبر کوایک بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔ کراچی کے حقوق کی بات کرنے والوں نے کراچی کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔ جماعت اسلامی کراچی کو دنیا کا ترقی یافتہ شہر بنائے گی۔ یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے یونین کمیٹی سوک سینٹر کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔ اس موقع پر امیر زون لانڈھی غربی جمیل الدین قریشی، یونین کمیٹی سوک سینٹر کے چیئرمین کے امیدوار نادر علی خان لودھی، وائس چیئرمین کے امیدوار رضوان رضا خان، یونین کمیٹی زمان ٹاؤن میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے امیدوار وجاہت خٹک، کونسلرز کے امیدوار عظیم مجاہد، رفیع الزماں ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اسامہ بن رضی نے کہا کہ کراچی امت مسلمہ کا عظیم شہر ہے۔ ہم اس شہر کی عظمت رفتہ کو بحال کریں گے۔ اور کراچی میں امن اخوت اور بھائی چارگی کو قائم کرکے شہر میں غنڈہ گردی، بھتہ خوری کے کلچر کو ختم کریں گے۔ امیر زون لانڈھی غربی جمیل الدین قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ 5دسمبر کو کراچی میں عوامی انقلاب آئے گا