وزیراعظم بلدیاتی الیکشن کے بعد سندھ کادورہ کریں گے،اسلم ابڑو

وزیراعظم بلدیاتی الیکشن کے بعد سندھ کادورہ کریں گے،اسلم ابڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی صرف اور صرف دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آسکتی ہے۔سندھ کے عوام نے زرداری لیگ کی تمام پالیسیوں کومسترد کردیاہے ن لیگ میڈیا سیل میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات ن لیگ محمد اسلم ابڑو نے کہاکہ جیکب آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے دوران خواتین پولنگ اسٹیشنز پر بڑے پیمانے پر جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے دھاندلی کرائی گئی۔۔انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے تمام ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کیے گئے مگر کوئی بھی کارروائی تاحال نہیں ہوسکی۔اسلم ابڑو نے کہاکہ ہر وارڈ میں اب تک ووٹ کاسٹ کاریشو آٹھ سو ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے 2000ووٹ کس طرح حاصل کیے۔محمد اسلم ابڑو نے الیکشن کمیشن حکام سے جیکب آباد میں ہونے والی دھاندلی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔وزیراعظم کے دورہ سندھ سے متعلق سیکریٹری اطلاعات ن لیگ سندھ کاکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے سندھ کے ہرضلع کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اور وزیراعظم نوازشریف کا یہ بھی کہناتھاکہ وہ سندھ کے لیے جلد بڑے ترقیاتی پیکجز کابھی اعلان کریں گے۔الیکشن ٹریبونل کے قیام سے متعلق محمداسلم ابڑو نے کہاکہ ٹریبونل میں ایک کیس چار سال تک چلتا ہے جبکہ ن لیگ کی جانب سے جیکب آباد کی PS-14 سے جیتی گئی نشست کا بھی تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج اور رینجرز کاکام صرف امن وامان کی صورتحال برقراررکھناہے باقی دھاندلی کوروکناالیکشن کمیشن کاکام ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر