مکلی ڈا ئلیسز سینٹر کو فو ر ی فعا ل بنا یا جا ئے،جا م مہتا ب ڈہر

مکلی ڈا ئلیسز سینٹر کو فو ر ی فعا ل بنا یا جا ئے،جا م مہتا ب ڈہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے مکلی شہر میں ڈا ئلیسز سینٹر کے بند ہو نے کے متعلق خبرو ں کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے سیکریٹری صحت کو ہدا یت کی ہے کہ وہ فو ر ی طو ر پر اس معا ملے کو حل کریں تا کہ مر یضو ں کو پریشانی کا سا منا کر نا نہ پڑ ے ۔یہ با ت پیر کو ا نہو ں نے اپنے دفتر میں ہو نے والے ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ مذکو رہ مر کز کو با قا عدہ فعا ل کر نے کے لئے نہ صرف مطلو بہ فنڈز بھی جاری کئے جا ئیں بلکہ متعلقہ اسٹیک ہو لڈرز سے بھی را بطہ کیا جا ئے اور اس مسئلے کو فور ی طو ر پر حل کیا جا ئے ۔علا وہ ازیں صو با ئی وزیر صحت نے خدما ت فرا ہم کر نے والے عملہ خا ص طو رپر ڈاکٹرز کے خلا ف بڑ ھتے ہو ئے تشدد کے واقعا ت پر بھی اظہا ر تشویش کر تے ہو ئے کہا کہ معا شر ے میں عدم تشدد کے فلسفے کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے کیو نکہ جب تک ہم برداشت سے کا م نہیں لیں گے اس وقت ان وا قعا ت سے بچنا ممکن نہیں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور اس پیشے سے متعلق افرا د کا احترا م کیا جا نا چا ہئے۔ صو با ئی وزیر صحت نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ دہ ابرا ہیم حیدر ی میں ڈا ئریا کا شکا ر ہو نے وا لے مریضو ں کو مفت طبی امدا د فرا ہم کریں اور ان کے علا ج معا لجے میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھی جا ئے ۔انہو ں نے گو ر نمنٹ ہسپتا ل حیدر ی کے ایم ایس کو بھی ہدا یت کی کہ وہ دواؤں کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں اس مو قع پر سیکریٹری صحت ڈا کٹر سعید احمد منگنیجو ،ایڈیشنل سیکریٹری ڈا کٹر دبیر احمد اور دیگر بھی موجو د تھے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر