سنٹرل جیل ڈیرہ کیلئے 13 لاکھ کا فنڈ جاری
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)خیبرپختونخواہ حکومت نے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کی بوسیدہ بلڈنگ‘لنگرخانے‘ہسپتال‘چکیوں اورمختلف بیرکوں کی مرمت کیلئے 13لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دےئے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کی نگرانی میں مرمتی کام تیزی سے شروع کر دیا گیا۔ قیدیوں کا خیبر پختونخواہ حکومت اورسپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کومرمتی کام کرانے پرخراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس مظہرعالم میانخیل کی ہدایات کی روشنی میں خیبرپختونخواہ حکومت نے سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان کی مرمتی کے کام کیلئے تیرہ لاکھ روپے کے فنڈزریلیزکردےئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کی نگرانی میں جیل انتظامیہ نے سنٹرل جیل کی پرانی بلڈنگ‘لنگرخانے‘ہسپتال‘چکیوں اورمختلف بیرکوں کی مرمت کاکام تیزی سے شروع کردیاہے۔یہ فنڈزتین سال بعدریلیزکئے گئے ہیں۔حالیہ شدیدبارشوں اورفنڈزنہ ہونے کی وجہ سے سنٹرل جیل ڈیرہ سے نوے قیدیوں کوبنوں جیل منتقل کیاگیاہے۔جن کی زندگیوں کوجیل میں مرمت نہ ہونے کے باعث خطرات لاحق تھے۔جیل کے قیدیوں نے جیل کے مرمتی فنڈزکوریلیزکرنے پرخیبرپخوتنخواہ حکومت اورسپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل کوخراج تحسین پیش کیاہے۔