سجاول کے قریب فائرنگ سے 2نوجوان جاں بحق

سجاول کے قریب فائرنگ سے 2نوجوان جاں بحق

سجاول(خصوصی نامہ نگار) گذشتہ رات گئے سجاول کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں ، سجاول تھانے سے چند کلومیٹردور جاتی روڈ پر سخی بادشاہ گوٹھ میں گولی لگنے سے نوعمرنوجوان نویدولد امام بخش فوت جبکہ اسکا دوست سکندر ہنگورجو زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر تعلقہ اسپتال سجاول کے بعد کراچی لے جایاگیاتاہم جانبر نہ ہوسکااور فوت ہوگیا، واقعے کے بعد سخی بادشاہ کا سالانہ میلہ بھی بند ہوگیا،واقعہ کے متعلق پولیس اور ورثاء کا کہناہے کہ دونوں دوست میلہ گھوم کر آنے کے بعدگھرکی چھت پر ساتھ بیٹھے تھے آپس میں بحث مباحثہ کے بعدمبینہ طور پر سکندر نے اپنے دوست کو فائر کرکے قتل کرنے کے بعد خودکو بھی گولی مارلی ، پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک پستول برآمد کیاہے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے ، ادھر دونوں نوجوانوں کی تدفین ایک ہی قبرستان میں کی گئی ،واقعہ کے بعد علاقہ بھر میں سوگواری طاری ہے،

مزید : کراچی صفحہ آخر