پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،اسپینی سفیر

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،اسپینی سفیر

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان میں اسپین کے سفیر نے پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔اسپین کے سفیر نے اپنے دورے کے دوران کراچی اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ اور بروکرز سے ملاقات کی اور پاکستانی اسٹاک مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسپین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، ٹیکسٹائل اور سیمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، اسپین کی کمپنیاں پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جبکہ مزید کمپنیوں نے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر