مردان میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 4افراد جاں بحق،5زخمی

مردان میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 4افراد جاں بحق،5زخمی

مردان( بیورورپورٹ ) شہر اورگردونواح میں فائرنگ اور ٹریفک حادثا ت میں خاتون سمیت 4افراد جان بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے فائرنگ کا واقعہ مایارمیں سابقہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا پولیس کے مطابق محلہ اموخیل کے رہائشی حیات محمداپنے بیٹے ذوالکفل کے ہمراہ شادی میں منعقدہ محفل موسیقی کے لئے جارہے تھے کہ مبینہ ملزمان منصور،اسد اور ارشد نے فائرنگ کردی جس سے ذوالکفل جان بحق اوراس کا والد بال بال بچ گیا ادھر تھانہ شہبازگڑھی کی حدود میں ٹریفک کے دوحادثات رونما ہوئے ایک حادثہ تھانہ شہبازگڑھی کے قریب پیش آیا جہاں دوبھائیوں سمیت تین مزدور موٹرسائیکل پر اپنے گاؤں گڑھی کپورہ جارہے تھے کہ ایک تیزرفتا رموٹرکار 2358نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بخت زادہ ولد شیرزادہ اورشفیع اللہ ولد گل رحمان موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ امیرزادہ زخمی ہوگیاپولیس نے واقعے کے مرتکب ڈرائیور بحرم کرم ولد دوسرا حادثہ پیر کی علی الصبح گاگان کیمپ کے قریب پیش آیا ں جہاں ایک چنگ چی اور موٹرکار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک معمر خاتون جان بحق اورپانچ افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق میربخت جان نامی شخص اپنے خاندان کے ہمراہ صوابی کے علاقہ ڈاگئی جارہاتھاکہ گاگان کے قریب تیز رفتار چنگ چی سے ٹکر ہوگیاجس سے گاڑی میں 75سالہ خاتون مسماۃ مجتبیٰ موقع پر جان بحق جبکہ شوکت،نورالبصر ،میربخت جان ،سرگند اور مسماۃ (ن ) زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیاگیا جہاں دوزخمیوں کی حالت نازک بیان کی گئی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر