آخری زلزلہ متاثر کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈاکٹر عباد

آخری زلزلہ متاثر کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے، ڈاکٹر عباد

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا ہے کہ اخری زلزلہ متاثر کی امداد تک چین سے نہیں بیھٹیں گے زلزلہ سے سب سے زیادہ تباہی شانگلہ میں ہوئی ہے ہر متاثر حقدار کو اس کا حق ملے گا وہ الپوری میں شانگلہ کی آل پولیٹیکل پارٹیز کے زیر اہتمام ناظمین اور کونسلران کے جرگہ سے خطاب کر رہے تھے جرگہ سے اے این پی کے رہنما حاجی سدید الرحمن،عبدالمولا خان ،کیو ڈبلیو پی کے متوکل خان رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان ،تحصیل ناظم محمد طاہر خان ،پاک فوج کے میجر جاوید ،پی ٹی آئی کے وقار احمد خان ،جماعت اسلامی کے فدامحمد ایڈوکیٹ،ضلعی کونسلران سرفراز خان، انتخاب عالم،عطاء اللہ خان،شمس الرحمن، جمال الدین، معتبر خان،شریف اللہ اے ڈی سی شانگلہ فرحت اللہ مروت اور دیگر نے بھی خطاب کیا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بعض علاقوں میں متاثرین کو تا حال امدادی چیک نہیں ملے ہیں، اکثر علاقوں میں تاحال سروے بھی نہیں ہوا،زلزلہ متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈاکٹر عباد نے کہا کہ شانگلہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں نقصانات زیادہ ہوئے ہیں وہاں کے متاثرین کو امداد پہلے ملنی چاہئے حاجی سدید الرحمن ،محمد طاہر خان اور دیگر نے متاثرین کو درپیش بعض مسئل کی نشاندہی کی اے ڈی سی فرحت اللہ مروت کا کہنا تھا کہ غیر مستحق اور فراڈی لوگوں کو نہیں بخش جائے گا ،کسی نے غلط کام کیا ہے تو ان کو ضرور سزا ملی گی، متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ عمل تیز کر دیا گیا ہے پاک فوج کے میجر جاوید نے منتخب ممبران پر زور دیا کہ وہ صحیح متاثر کی نشاندہی کریں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر