سانحہ خیرپور :عدالتی کمیشن کے لیے سیشن جج کی منظوری

سانحہ خیرپور :عدالتی کمیشن کے لیے سیشن جج کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ خیر پور کی عدالتی تحقیقات کے لیئے سیشن جج خیر پور کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت سندھ نے سانحہ خیرپور کی تحقیقات کے لیئے جوڈیشل انکوائری اعلان کیا تھا جس کے لیے سندھ ہائی کورت سے رجوع کیا گیا تھا سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج خیرپور کو عدالتی کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں خیر پور ہونے والے واقعہ میں بارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے

مزید : کراچی صفحہ آخر