مقامی پٹواری تین ایم پی او کے تحت گرفتار ی چیلنج

مقامی پٹواری تین ایم پی او کے تحت گرفتار ی چیلنج

پشاور(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنرپشاورکی جانب سے مقامی پٹواری راج ولی کی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کو پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے عدالت عالیہ پشاور کے جسٹس وقار احمدسیٹھ اور جسٹس سید افسرشاہ پرمشتمل دورکنی بنچ آج منگل کے روز رٹ پٹیشن کی سماعت کرے گا پشاورکے پٹواری راج ولی کی جانب سے دائررٹ میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاورنے درخواست گذار کو تین ایم پی او کے تحت گرفتارکررکھاہے اوردرخواست گذار اس وقت جیل میں ہے جبکہ ڈی سی کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ پٹواری کی گرفتاری کیلئے تین ایم پی او کے تحت وارنٹ جاری کرے اوردرخواست گذاراب ناکردہ جرم میں جیل میں پڑاہے لہذاڈی سی کے احکامات کالعدم قرار دئیے جائیں عدالت عالیہ کادورکنی بنچ آج رٹ پٹیشن کی سماعت کرے گا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر