نوشہرہ میں ڈکیت اکاؤنٹ آفس کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

نوشہرہ میں ڈکیت اکاؤنٹ آفس کا اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ناظم نوشہرہ لیاقت خٹک ،کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس پر چھاپہ رشوت کے الزام میں ایک اہلکار معطل جبکہ ایک اہلکار کو وارننگ دے دی گئی آئندہ کی اہلکار نے کسی شخص سے رشوت طلب کی تو ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے عوامی شکایات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس نوشہرہ پر چھاپہ چھاپے کے دوران ضلعی ناظم کے ہمراہ تحصیل ناظم رضاء اﷲ اور نائب ناظم زرعالم خان بھی ہمراہ تھے ضلعی ناظم لیاقت خٹک کو ایک شخص نے بتایا کہ میرا TAکا بل پاس کرنے کیلئے مجھ سے 1000ہزار رشوت طلب کی گئی جس پر ناظم اعلیٰ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ دوسرے اہلکار کو وارننگ دی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر