وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی اختیارات کے تحت الاٹمنٹوں کا ریکارڈ طلب

وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی اختیارات کے تحت الاٹمنٹوں کا ریکارڈ طلب

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل ، ایڈیشنل سیکرٹری مبشررضا اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئرخالدمحمودکے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پنجاب بھر کی سرکاری رہائش گاہوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی اختیارات کے تحت ان کی الاٹمنٹوں کا ریکارڈ 24 نومبر طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس محمدخالدمحمودخان نے کیس کی سماعت کی۔ ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ محمد اکمل خان سمیت دیگرکی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں وکلاء نے موقف اختیارکیاکہ اس وقت لاہور میں3 ہزار 690 سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔ عدالتی حکم کے باوجود ہائیکورٹ کے ملازمین کومیرٹ پرسرکاری رہائش گاہیں الاٹ نہیں کی جارہیں۔ وکلا کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 200 سے زائد افراد کو میرٹ سے ہٹ کر رہائش گاہیں الاٹ کی ہیں۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام رہائش گاہیں میرٹ پرالاٹ کی گئی ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اختیارات کے تحت الاٹ کردہ رہائش گاہوں سمیت سرکاری رہائش گاہوں کاتمام ریکارڈطلب کر لیاہے۔

ریکارڈ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر