مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں کالعدم تنظیم کے کارکن کی درخواست ضمانت خارج

مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں کالعدم تنظیم کے کارکن کی درخواست ضمانت ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)جمعہ کے اجتماع میں تقریر کے دوران مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں کالعدم تنظیم کے کارکن کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس کو سی ٹی ڈی حکام نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں، کالعدم تنظیم کے کارکن شیخ قدیر احمد کے خلاف سی ٹی ڈی حکام نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی ، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے جمعہ کے اجتماع کے دوران تقریر کی جو مذہبی منافرت پھیلانے کے سبب بنی ، سی ٹی ڈی حکام نے مقدمہ درج کرلیا تو ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرالی گزشتہ روز عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد درخواست خارج کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر