شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمت میں 4روپے فی کلو اضافہ کردیا

شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمت میں 4روپے فی کلو اضافہ کردیا

لاہور ( کامرس رپورٹر )شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو روز میں چینی کی قیمت میں 4روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اس اضافے کے ساتھ چینی کی 100کلو گرام تھیلے کی قیمت 4000روپے اضافے کے ساتھ 5900روپے کی ہوگئی ہے جبکہ اکبری منڈی میں تھیلہ 6500روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ چینی کی قیمت میں 4روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 63روپے فی کلو سے بڑھ کر 67روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ کا آغاز رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں ہونا تھا جو نہیں ہوسکا۔

چینی کی قیمت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر