وزیراعلیٰ کا جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاد مولانا عبدالرحیم اور سینئر صحافی عطاالرحمن سے اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ کا جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاد مولانا عبدالرحیم اور سینئر صحافی ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جامعہ اشرفیہ لاہو رکے استاد مولانا عبدالرحیم چترالی کے بھائی عبدالغفار چترالی اور سینئر صحافی،کالم نگار و روزنامہ’’ نئی بات‘‘ کے گروپ ایڈیٹر عطاالرحمن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

افسوس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر