ایکسائیز حکام کا گرینڈ آپریشن،200نادہندہ رہائشی وکمرشل جائیدادیں سیل

ایکسائیز حکام کا گرینڈ آپریشن،200نادہندہ رہائشی وکمرشل جائیدادیں سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 200رہائشی و کمرشل جائدادوں کوسیل کر دیا جن کے ذمہ 1کروڑ روپے کے واجبات واجب الادا تھے جبکہ نادہندگان سے 54لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز تنویر عباس گوندل کی ہدائت پر ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس شیخ شاہد اقبال کی زیر نگرانی اے ای ٹی اوز حنیف عباسی،گل شیر اور شیخ اعظم نے انسپکٹروں ریاض ورگ رشید ڈوگر،عقیل اختر اور دیگر کے ہمراہ مری روڈ،فیض آباد،سیٹلائٹ ٹاؤن ،ایف بلاک،پنڈورہ میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جس کے دوران مجموعی طور پر 200رہائشی و کمرشل جائدادیں سیل کی گئیں جن کے مالکان کے ذمہ ایک کروڑ روپے کا ٹیکس بقایا تھا جبکہ آپریشن کے دوران نادہندگان سے مجموعی طور پر 54لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ۔ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس شیخ شاہد اقبال نے بتایا کہ نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی سے رعائت نہیں کی جائے گی شہریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ذمہ ٹیکس خود ادا کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں ۔