تحریک انصاف کا منشورملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے،چوہدری عظیم

تحریک انصاف کا منشورملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے،چوہدری عظیم

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان تحریک انصاف کے امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر12نوید بٹ کے الیکشن آفس کا افتتاح چوہدری محمد عظیم نے کیا جس میں راجہ کلیم مجید بھٹی ،امین ڈار سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی چوہدری محمد عظیم ،کلیم مجید بھٹی ،امین ڈار اور نوید بٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے اور اس مقصد کیلئے سب سے پہلے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپٹ اور فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کیلئے نکلی ہے اور عوام ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان ایک بہت بڑی طاقت ہیں جوکہ تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور نوید بٹ جیسے باکردار نمائندے ان کے ووٹ کے حقدار ہیں عوام کو برادری اور رشتہ داری کی بنیاد پر ووٹ دینے کی روایت کو ختم کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام عہدیدار اور ورکر اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم چلائیں یہ جمہوری نظام ہے اور اس کے زریعے ہی بنیادی مسائل حل ہونگے اور ہم کو اس نظام کو بدلنے کیلئے اچھے لوگوں کو آگے لانا ہوگا اس موقع پر فیتہ کاٹ کر الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر