سول جج نے بیوی بچوں کو خرچ نہ دینے والے شوہر کو جیل بھجوادیا

سول جج نے بیوی بچوں کو خرچ نہ دینے والے شوہر کو جیل بھجوادیا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی ظہیر عباس نے بیوی اور بچوں کا خرچہ نہ دینے والے شوہر کو سینٹرل جیل اڈیالہ بجھوا دیا، عدالت میں سائلہ نازیہ بی بی نے اپنے کونسل کے ذریعے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سجاد سے شادی شریعت کے مطابق ہوئی ، شادی کے بعد اس کے تعلقات کشیدہ ہو گئے جس کے خلاف عدالت میں درخواست دی کہ یہ اپنی بیوی اور بچوں کا خرچہ ادا نہیں کرتا عدالت نے شوہر کو 4لاکھ 20ہزار روپے بیوی بچوں کو ادا کرنے کا حکم دیا لیکن اس کے با جود ادا نہیں کر رہا عدالت نے مشتاق بھٹی کو عدالتی بیلف مقرر کرتے ہوئے سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا جس نے گرفتار کرکے پیش کر دیا جس نے عدالت میں کہا کہ میں رقم ادا نہیں کر سکتا تو عدالت نے سجاد کو جیل بھیج دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر