گجرات ،لڑکے اور لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگادی،جاں بحق

گجرات ،لڑکے اور لڑکی نے نہر میں چھلانگ لگادی،جاں بحق

گجرات (بیورورپورٹ)تھانہ کنجاہ کے علاقے میں ایک لڑکے اور لڑکی نے نامعلوم وجوہات پر ساروکی نہر میں چھلانگ لگا دی اور گہرے پانی میں ڈوب گئے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور غوطہ خوروں نے نعشوں کی تلاش شروع کر دی تاہم کامیابی حاصل نہیں ہوئی نعشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے بتایا جاتا ہے کہ دونوں کا تعلق ڈنگہ کے نواحی علاقے ڈھل بنگش سے تھا علاوہ ازیں تھانہ سول لائن کے علاقے سروس موڑ پر تیز رفتار رکشہ الٹنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

نہر چھلانگ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر