تحریک انصاف کا منشور معاشرے کے نادار اور غریبوں کیلئے امید کی کرن ہے افتخار مشوانی

تحریک انصاف کا منشور معاشرے کے نادار اور غریبوں کیلئے امید کی کرن ہے افتخار ...

 مردان( بیورورپورٹ ) رُکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخارعلی مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا منشور معاشرے کے نادار اور غریبوں کیلئے نئی کرن ہے۔ نواز، ذردای نے ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم کررکھا ہے۔ملک میں سیاست کی نا م پر سیاسی مداری بلیک میلنگ کررہے ہیں۔ مختلف نعروں کے ذریعے سادہ لوح عوام کو لوٹا یا جارہا ہے۔ پاکستانی سیاستدان جھوٹ اور منافقت کی سیاست کررہی ہے۔ تحریک انصاف نے عام آدمی کو سیاسی شعور وآگہی دی۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روزاپنے دفتر میں حلقہ پی کے 26 کے ایک کثیر رُکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور معاشرے کے نادار اور غریبوں کیلئے ایک نئی کرن ہے۔ مخالفین ہزار بار کوشیش کریں۔ تحریک انصاف اپنے انقلابی منشور کی بدولت ملک بھر کی بڑی انقلابی جماعت بن کررہے گا۔چاہے کسی کے پیٹ میں درد ہوں یا مروڑ ہوں۔ تحریک انصاف کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں حلقہ پی کے 26 کے ایک کثیر رُکنی وفد سے مُلاقات کے دوارن بات چیت کررہے تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر