وزیر اعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ

وزیر اعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ
وزیر اعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان روانہ ہوگئے ہیں ۔ اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم نواز شریف ازبکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے ۔اس موقع پر وہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے مسئلے پر بات چیت کریں گے۔ مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ، طارق فاطمی اورشجاعت عظیم بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم اپنے 2 روزہ دورے کے دوران ازبکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تجارت، توانائی، علاقائی روابط،ثقافت وسیاحت کے فروغ پربات چیت کریں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں