بھولاگجرقتل کیس :ملزم ایازببلی نے بھی راناثنااللہ پرانگلی اٹھادی
فیصل آ باد(ویب ڈیسک)پولیس کے مطابق بھولا گجر قتل کیس میں سزا ئے موت پا نیوالے مجرم نوید کمانڈو کے بعد بیرون ملک سے گرفتار ہو نیوا لے ملزم ایاز ببلی نے بھی صو بائی وزیر قا نون راناثنااللہ کی طرف اشارہ کر دیا ،انکوا ئری افسر کے رو برو بیان میں ایاز ببلی نے ٹارگٹ کلر گروہ کے سرغنہ فرخ وحید کیساتھ صو بائی وزیر قانون سے ملاقاتوں کابھی اعتراف کیا،اسی اثناانسداد دہشت گردی عدا لت کے احکامات پربھو لا گجر قتل کیس میں سزا ئے موت پا نیوالے مجرم نوید کمانڈو کے اعترا فی بیان کی روشنی میں انکوائری افسر ایس ایس پی آپریشنز حافظ عرفان اللہ خا ن نے وزیرقانون راناثنااللہ کا بیان قلمبند کیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظا مات تھے اور2گھنٹے تک کسی بھی شخص کو دفتر میں داخل ہو نے کی اجاز ت نہ دی گئی ، را نا ثنا اللہ خا ن نے اپناتحر یری بیان جمع کروا یااورنویدکمانڈوکے الزامات کی تردیدکی جبکہ اس موقع پرانکا دبئی سے گرفتار کئے جا نیوالے ملزم ایاز ببلی کیساتھ آ منا سامنا کروا یا گیا، پولیس ذرا ئع کے مطابق انکوا ئری افسر کے رو برو بیان میں ایاز ببلی نے صو بائی وزیر قانون کیساتھ پرا نی جان پہچان کی تصدیق کی اورراناثنااللہ کے ڈیرہ سمیت مختلف مقامات پر انکے ساتھ ملاقاتوں کا حوالہ بھی دیا،دوسری جانب وزیر قانون نے انکوائری افسرکے سامنے کہا’مسلم لیگ نواز سے وابستہ ہو نے کے باعث ہماری ملاقات ہو تی رہی ہے ‘،بعدازیں انکوائری افسرنے ایاز ببلی کے بیان کی روشنی میں وزیر قانون پر جرح کرتے ہوئے تفصیلی تفتیش کی جبکہ اس دوران ایاز ببلی کی طرف سے راناثنااللہ پر متعدد الزامات عائد کئے گئے ،تاہم وزیر قانون ان الزامات کو جھٹلا تے رہے۔معلوم ہواکہ انکوائری افسرنے ملزم ایاز ببلی اور صو بائی وزیر قانون سے تقریباً آ دھ گھنٹہ تک سوال جواب کئے۔مزیدبرآں مدعی مقدمہ بھولا گجر کے برادر حقیقی اشرف گجراورمقتول کے بیٹے کاشف گجر سمیت دیگرگواہوں نے بھی اپنے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔