اے این کی پورٹ قاسم میں کارروائی،70 کلو ہیروئن، 76 کلو افیون برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کی بندرگارہ پورٹ قاسم پر کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی ہیں۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر پورٹ قاسم میں چھاپہ مارکر ایک کنٹینر سے 70 کلو ہیروئن اور 76 کلو افیون برآمد کرلی ہے۔ کارروائی کے دوران اے این ایف نے ایک ملزم بھی گرفتار کیا ہے۔ منشیات کنٹینر کے ذریعے کینیڈا بھیجی جارہی تھیں۔ اے این حکام نے منشیات قبضے میں لے کر دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔