لاہور ہائیکورٹ بار نے پیرس واقعہ کیخلاف قرارداد منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ بار نے پیرس واقعہ کیخلاف قرارداد منظور کرلی
لاہور ہائیکورٹ بار نے پیرس واقعہ کیخلاف قرارداد منظور کرلی

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار نے پیرس میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف قرار داد منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاءکا جنرل ہاﺅس اجلاس صدر ہائیکورٹ بار پیر مسعود چشتی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر مسعود چشتی نے کہا کہ پیرس میں خود کش حملے امن کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے معصوم شہریوں پر حملوں سے عالمی امن کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اقوام متحدہ دنیا سے ناانصافی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات سے نمٹا جاسکے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ پیر دہشت گردی کا واقعہ اقوام عالم کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں پیرس کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس موقع پر وکلاءنے پیرس میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف قرار داد مذمت بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر مسعود چشتی نے کہا کہ پیرس میں خود کش حملے امن کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے معصوم شہریوں پر حملوں سے عالمی امن کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اقوام متحدہ دنیا سے ناانصافی کے خاتمے کے لئے اپنا کرداد ادا کرے تاکہ دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات سے نمٹا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں اور مزدوروں کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں اور مہنگائی کے خلاف فریق نہی ں بننا چاہتے لیکن عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ عدالتوں کے احکامات میں انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن کا جائزہ لینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ پیرس دہشت گردی کا واقعہ اقوام متحدہ کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں پیرس کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ دنیا میں پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے اور ہزاروں بے گناہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس میں پاکستان فوج کے جوانوں نے بھی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوںن ے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف ہیں اور بلا تمیز مذہب، قوم، ملک ہر جگہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں خاص کر پیرس میں دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ فرانس کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی کا نشانہ بننے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : لاہور