45 سال کی خاتون بغیر محرم عمرہ کر سکے گی، پالیسی جاری

45 سال کی خاتون بغیر محرم عمرہ کر سکے گی، پالیسی جاری
45 سال کی خاتون بغیر محرم عمرہ کر سکے گی، پالیسی جاری

  

ریاض(آئی این پی) سعودی وزارت حج نے یکم صفر سے عمرہ سیزن 2016 ءکا آغاز کر دیا، دنیا بھر کیلئے عمرہ سسٹم آن ہو گیا، پاکستان سے ویزہ اپروول 5 صفر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ نئی عمرہ پالیسی کے تحت سعودی حکومت نے سعودی عمرہ کمپنیوں کی گارنٹی بڑھادی ہے جبکہ سعودی عمرہ کمپنیوں نے پاکستانی ایاٹا کمپنیوں کی گارنٹی دو گنا کرتے ہوئے دو لاکھ ریال کر دی، نئے عمرہ سیزن میں 45 سال کی خاتون کا ویزہ بغیر محرم لگ سکے گا، 40 سال سے چھوٹے افراد کے عمرہ ویزے پر پابندی برقرار رہے گی۔

مزید : بین الاقوامی