پیرس دہشتگردی کیخلاف تنظیم اتحادامت کے 50مفتیوں کا فتویٰ و فرانس کو خط

پیرس دہشتگردی کیخلاف تنظیم اتحادامت کے 50مفتیوں کا فتویٰ و فرانس کو خط
پیرس دہشتگردی کیخلاف تنظیم اتحادامت کے 50مفتیوں کا فتویٰ و فرانس کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) تنظیم اتحاد امت کے 50 سے زائد شیوخ القرآن ، شیوخ الحدیث اور مفتیان کرام کی جانب سے پیرس میں دہشتگردی کیخلاف جاری فتویٰ اوراظہار افسوس کا خط فرانسیسی سفارتخانے اور اقوام متحدہ کے دفتر کو ارسال کر دیا جبکہ فتویٰ اور خط کی کاپی صدر، وزیراعظم ، چیف جسٹس، آرمی چیف کے علاوہ چاروں گورنر ز اور وزراءاعلیٰ کو بھی ارسال کر دی ہے ۔ یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور مشیر ہلال احمر ضیاءالحق نقشبندی نے واہگہ ٹاﺅن میں 22 نومبر مقامی ہوٹل میں ہونیوالی ”آل پاکستان احتساب کانفرنس“ سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے کہی۔ انہوں نے کہا اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ، خوارج اسلام کا لبادہ اوڑھ کر دین کو بدنام کر رہے ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا احتساب کانفرنس وقت کی ضرورت ہے۔

مزید :

لاہور -