عمران خان کی بہنوں کو کلین چٹ، پورا پاکستان سسرال قرار، ریحام خان نے اپنی داستان لکھ دی

عمران خان کی بہنوں کو کلین چٹ، پورا پاکستان سسرال قرار، ریحام خان نے اپنی ...
عمران خان کی بہنوں کو کلین چٹ، پورا پاکستان سسرال قرار، ریحام خان نے اپنی داستان لکھ دی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے علیحدگی کے معاملے میں نندوں کے کردار کی تردید کردی اور لکھاہے کہ عمران خان سے شادی کے بعد پورا پاکستان سسرال بن گیا، عمران خان کیساتھ گزارے لمحات کو بھی نہایت جذباتی انداز میں بیان کیا۔

برطانوی اخبار میں چھپنے والے کالم میں کالے جادواورگھریلوسازشوں کی خبروں کے بعدریحام خان نے لکھاکہ ’صرف وہ اوران کے شوہر آپس میں علیحدگی کے ذمہ دارہیں ، ہم آپس میں ایک مضبوط شادی کے بندھن کو قائم نہیں رکھ سکے اور صرف 10ماہ میں بھی علیحدہ ہوگئے ، طلاق کے لیے عمران خان کی بہنوں کی طرف سے دباﺅ کی باتوں میں صداقت نہیں ۔

ریحام خان نے پاکستان کے سابق کرکٹرکی اہلیہ کے طور پرگزارے گئے لمحات بھی نہایت جذباتی اندازمیں بیان کیا۔اُنہوں نے لکھاکہ عمران خان سے شادی کے بعد پورا ملک ہی میراسسرال بن گیا۔

سیاست میں آنے سے متعلق اپنی خواہشات سے متعلق بات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اُنہیں کبھی قبول نہیں کیا اور کئی اہم رہنماﺅں نے اس کیخلاف باقاعدہ مہم چلائی اور موقف اپنایاکہ وہ پارٹی معاملات میں ان کی مداخلت نہیں چاہتے جس کے بعد رواں سال اگست میں ہی پارٹی معاملات سے دوررہنے کا فیصلہ کیا اور اس پر میرے خاوند میں میرے ساتھ متفق تھے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں