نرسری کلاس کی بچی کا سر لفٹ میں پھنس کر پھٹ گیا،ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی

نرسری کلاس کی بچی کا سر لفٹ میں پھنس کر پھٹ گیا،ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی
نرسری کلاس کی بچی کا سر لفٹ میں پھنس کر پھٹ گیا،ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست حیدرآباد دکن میں نرسری کلاس کی بچی سر لفٹ میں پھنس کر پھٹنے سے جاںبحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق 5سالہ سیدہ زینب سکول کی لفٹ میں سوار ہوئی تو لفٹ کا دروازہ بند ہوگیا جبکہ بچی کا سر اس میں پھنس کر پھٹ گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئی ۔شدید زخم کے باعث اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور راستے میں ہی دم توڑ گئی ۔پانچ سالہ معصوم بچی کی ہلاکت پر والدین اور عزیزوں نے سکول کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور سکول انتطامیہ کو واقعے کا ذمہ دار ٹہرایا جبکہ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ دیگر طالب علم اور اساتذہ بھی تھے یہ ایک تکلیف دہ حادثہ تھا اس مین انتظامیہ کا کوئی قصور نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی