رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 11 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 11 کروڑ 12 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور جولائی تا اکتوبر غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 71 کروڑ 16 لاکھ ڈالر رہا ۔