واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج، پیسکو کا ملازمین قمیص اتار کر کھمبے پر چڑھ گیا

واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج، پیسکو کا ملازمین قمیص اتار کر کھمبے پر چڑھ ...
واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج، پیسکو کا ملازمین قمیص اتار کر کھمبے پر چڑھ گیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کے دوران ایک ملازم قمیص اتار کر کھمبے پر چڑھ گیا تاہم وہاں موجود دیگر افراد نے اسے نیچے اتار لیا۔ واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ فیسکو ملازمین کا احتجاج بھی تیرہویں روز میں داخل ہو چکا ہے اور ملازمین نے بلوں کی پرنٹنگ بھی بند کر دی ہے جس کے باعث فیکٹریوں کو بلوں کی فراہمی کا عمل بھی متاثر ہے۔

مزید : پشاور /اہم خبریں