سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل
سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے 14 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں 19 نومبر کو الیکشن ہو گا جس کیلئے فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز ڈی آر اوز کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور سندھ کیلئے 4 کروڑ 4 لاکھ 73 ہزار 834 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے آج رات 12 بجے انتخابی مہم ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔