جعفر ایکسپریس حادثے میں 12 ہلاکتوں کی تصدیق، 103 زخمی ہوئے، ریلیف ٹرین روانہ کر دی: وزیر ریلوے

جعفر ایکسپریس حادثے میں 12 ہلاکتوں کی تصدیق، 103 زخمی ہوئے، ریلیف ٹرین روانہ کر ...
جعفر ایکسپریس حادثے میں 12 ہلاکتوں کی تصدیق، 103 زخمی ہوئے، ریلیف ٹرین روانہ کر دی: وزیر ریلوے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حادثے میں 12 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 103 افراد زخمی ہیں جنہیں مچھ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ ریلیف ٹرین حادثے کی جگہ روانہ کر دی گئی جو 20 سے 25 منٹ بعد وہاں پہنچ جائے گی اور ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دے گی جو ایک سے دو گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم بھی جائے حادثے کی جانب روانہ کر دی گئی ہے جو کل صبح اپنے کام کا آغاز کرے گی اور حادثے کی وجوہات کا علم ہو سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ آب گم اترائی کے وقت ٹرین کی رفتار تیز ہو گئی تھی جبکہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بھی یہ حادثہ پیش آ سکتا ہے حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، اصل حقائق تحقیقات کے بعد ہی سامنے آ سکیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں