یمن کے صدر جلاوطنی ختم کر کے دوبارہ عدن پہنچ گئے

یمن کے صدر جلاوطنی ختم کر کے دوبارہ عدن پہنچ گئے
یمن کے صدر جلاوطنی ختم کر کے دوبارہ عدن پہنچ گئے

  

یمنی صدر منصور ہادی منگل کے روز جلاوطنی ختم کر کے سعودی عرب سے دوبارہ یمن پہنچ گئے ہیں۔ منصور ہادی ایک ایسے وقت میں عدن پہنچے ہیں، جب حکومت کی حامی فورسز نے حوثی باغیوں کے خلاف بڑی عسکری کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ حکومتی فورسز کو سعودی قیادت میں اتحادی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔ منصور ہادی عدن پہنچنے پر براہ راست صدارتی محل پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عدن سے تعز صوبے پر قبضے کے لیے جاری لڑائی کی نگرانی کریں گے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں صدر ہادی چھ ماہ کی جلاوطنی کے بعد عدن پہنچے تھے، تاہم انہیں عدن میں ایک ہوٹل پر حملے کے بعد دوبارہ سعودی عرب جانا پڑ گیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی