چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں، کیا کسی نے مچھلی کو تیرنا سکھایا ہے: بلاول بھٹو زرداری

چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں، کیا کسی نے مچھلی کو تیرنا سکھایا ...
چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں، کیا کسی نے مچھلی کو تیرنا سکھایا ہے: بلاول بھٹو زرداری

  

بدین (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک طرف پیر، دوسری طرف چچا عمران ہیں۔ چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں کیا کسی نے مچھلی کو تیرنا سکھایا ہے۔تبدیلی ہمیشہ قربانیوں سے آتی ہے، پیپلز پارٹی سے آتی ہے۔ میرے کچھ انکلز نے میرا ساتھ چھوڑدیا اور میرے ساتھ غداری کی۔پی پی کے چہرے تبدیل ہوئے ہیں مگر ان کا کردار وہی ہے۔

بدین میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کاکہنا تھا کہ یہ لوگ سندھ کے عوام کو پیری مریدی میں پھنسانا چاہتے ہیں ،مرشد سندھ میں مریدوں کو دیدار کرانے آتے ہیں،مشکل سے مشکل حالات میں بھی پی پی نے غریبوں کو نہیں چھوڑا۔انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آج پہلی بار بدین میں اپنے بہن بھائیوں کے پاس آیا ہوں عوام نے جو عزت دی اس پر ان کا شکر گزار ہوں میں آپ کو اکیلا نہیں چھوڑوں گااور عوام کی خدمت کروں گا۔

بلاول نے ذوالفقار مرزا کے بارے میں کہا کہ بینظیر کو بہن کہنے والے دشمنوں کے ساتھ مل گئے ، ذوالفقار مرزا ارباب غلام رحیم اور ن لیگ کے ساتھ مل گئے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی بہبود کیلئے بہت سے پروگرام شروع کیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہو یا تعلیمی ادارے ، سب پی پی نے بنائے ہیں ۔ بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں ، ہار نہیں مانوں گا عوام شہید رانی کے بیٹے کا ساتھ دیں۔میں نے 19 سال کی عمر میں اپنی ماں کو قربان ہوتے دیکھاتاریخ اپنے آپ کو دہرارہی ہے آج عوام کا راستہ روکنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں