ووٹر لسٹوں سے متعلق عدالتی فیصلوں کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر برہم ہو گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان ووٹر فہرستوں کے معاملے میں ہائیکورٹس کے فیصلوں پر برہم ہو گئے اور کہا کہ ووٹر فہرستوں میں نام ڈالنا اور نکالنا الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی اور اس دوران ووٹر لسٹوں سے متعلق عدالتی فیصلوں پر ریمارکس دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر فہرستوں میں نام ڈالنا اور نکالنا الیکشن کمیشن کا آئینی اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے الیکشن معاملات کا اختیار ایکشن کمیشن کا ہے یا ہائیکورٹس کا؟ کیا ہم 45 سال سے جھک مار رہے ہیں؟ ہائیکورٹس ہمیں ووٹر لسٹ سے نام ڈالنے یا خارج کرنے کا حکم دے رہی ہے۔