معروف ناول نگار اشتیاق احمد کراچی ئیر پورٹ پر انتقال کر گئے

معروف ناول نگار اشتیاق احمد کراچی ئیر پورٹ پر انتقال کر گئے
معروف ناول نگار اشتیاق احمد کراچی ئیر پورٹ پر انتقال کر گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )اردو ادب بہترین ناول نگار سے محروم ہو گیا،معروف مصنف اشتیاق احمد حرکت قلب بند ہونے سے کراچی ائیرپورٹ لاﺅنج میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمد کتب میلے میں شرکت کیلئے کراچی آئے تھے جس میں شرکت کے بعد لاہور واپسی کیلئے ائیرپورٹ لاﺅنج میں انتظار کر رہے تھے کہ طبیعت خراب ہو گئی ۔طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پرطبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے ۔اشتیاق احمدنے 1972میں پہلا ناول لکھا اور اب تک ان کے 800سے زائد ناول شائع ہو چکے ہیں جبکہ 15مزید آخری مراحل میں تھے۔اشتیاق احمد کی معروف تحریریں "انسپکٹر جمشید" ، "شوکی برادرز" اور"کامران سیریز" ان کی شہرت کی وجہ بنیں ۔اشتیاق احمد پنجاب کے شہر جھنگ کے رہائشی ہیں اور کہا یہ جا رہا ہے کہ انہوں نے کراچی سے لاہور لاہور اور لاہور سے جھنگ جانا تھا ۔مرحوم کا کا جسد خاکی طبی معائنے کے لیئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی میت کو آبائی علاقے میں بھجوایا جائے گا۔

مزید : ادب وثقافت /اہم خبریں