مون گارڈن کے مکینوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، بلڈنگ گرانے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

مون گارڈن کے مکینوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، بلڈنگ گرانے سے متعلق سندھ ...
مون گارڈن کے مکینوں کی دعائیں رنگ لے آئیں، بلڈنگ گرانے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے مون گارڈن گرانے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے اور مون بلڈرز کو پانچ کروڑ روپے کی بینک گارنٹی جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مون گارڈن گرانے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مون بلڈر کو 15 دن کے اندر پانچ کروڑ روپے نقد اور پانچ کروڑ روپے بینک گارنٹی جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر گارنٹی جمع کرا دی گئی تو بلڈنگ نہیں گرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک مون گارڈن بلڈنگ سے ملحقہ کوئی بھی فلیٹ لیز پر نہیں دیا جا سکے گا۔