ریحام خان نے کالم لکھنے کیلئے پاکستانی اخبار سے ہزاروں پاﺅنڈ کا مطالبہ کیا: ایڈیٹر کا دعویٰ

ریحام خان نے کالم لکھنے کیلئے پاکستانی اخبار سے ہزاروں پاﺅنڈ کا مطالبہ کیا: ...
ریحام خان نے کالم لکھنے کیلئے پاکستانی اخبار سے ہزاروں پاﺅنڈ کا مطالبہ کیا: ایڈیٹر کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے پاکستان کے ایک اخبار میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کالم لکھنے کے لیے 35ہزار پاﺅنڈ کا مطالبہ کیا جس کا انکشاف اخبار کی ایڈیٹر رمل محی الدین نے کیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹرپر اپنے ایک ٹوئیٹ میں اُنہوں نے لکھاکہ ریحام خان کی طرف سے برطانوی اخبار میں لکھاگیاکالم دراصل نیوزویک کیلئے ہی ترتیب دیاگیاتھا لیکن ریحام خان کی طرف سے حالیہ دنوں میں تعینات کیے گئے نمائندہ نے تقریباً 56لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جس پر ادارے نے نہایت شائستگی سے معذرت کرلی ۔
یادرہے کہ ریحام خان کالم لکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی رقم کی تردید کرچکی ہیں جبکہ برطانوی اخبار میں لکھے گئے کالم میں اُنہوں نے اپنی آپ بیتی بیان کی تھی اور یہ آرٹیکل مفت لکھا۔

مزید :

لاہور -