رینجرز کی گولیمار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

رینجرز کی گولیمار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار
رینجرز کی گولیمار میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے گولیمار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ظہیر احمد عرف پیالہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم ظہیر احمد عرف پیالہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس نے 17 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے 6 پولیس اہلکاروں کی بھی ٹارگٹ کلنگ کی ہے۔

مزید : کراچی