مقبوضہ کشمیر میں دوران ِجھڑپ انڈین آرمی کا کرنل ہلاک ،مجاہدین کایہ گروہ پاکستان سے آیا،بھارتی میڈیاکا واویلا
سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین سے جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کا کرنل ہلاک ہو گیا ہے ۔ بھارت کے نجی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ کپواڑہ کے منی گاہ جنگل میں پیش آیا ہے جہاں صبح ہونے والی اس جھڑپ میں آرمی کرنل کو کئی گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مجاہدین کے اسی گروپ نے گزشہ ہفتے اسی علاقے میں ایک فوجی قافلے کو بھی نشانہ بنایا تھا۔بھارتی میڈیا نے حسب معمول پاکستان پر الزام تراشی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین کا یہ گروہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے کچھ ماہ پہلے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوا ۔