سانحہ ماڈل ٹاون میں مزید دو ملزمان گرفتار

سانحہ ماڈل ٹاون میں مزید دو ملزمان گرفتار
سانحہ ماڈل ٹاون میں مزید دو ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے لاہور میں کارروائی کر تے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاون کے مزید دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں کانسٹیبل نثار اور کانسٹیبل بابرکے نام شامل ہیں جن کو ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ہے ۔دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے سی آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 17جون 2014کو ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک کے د س کارکن جاں بحق ہوئے تھے ۔واقعے میں ملوث انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو پہلے کی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔