خاتون کی وفات پر آوارہ کتوں نے وفا کی نئی مثال قائم کردی، ایسا کام کہ انسان بھی شرمندہ ہوجائیں

خاتون کی وفات پر آوارہ کتوں نے وفا کی نئی مثال قائم کردی، ایسا کام کہ انسان ...
خاتون کی وفات پر آوارہ کتوں نے وفا کی نئی مثال قائم کردی، ایسا کام کہ انسان بھی شرمندہ ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیومیکسیکو(نیوزڈیسک)میکسیکو کی ایک خاتون کا جنازے میں اس وقت انتہائی عجیب صورت حال پیدا ہوگئی جب جنازے میں آوارہ کتے افسوس کرنے کے لئے پہنچ گئے۔

مزید جانئے: فیس بک پر آپ کے وہ 5 کام جو آپ کو خوشی سے دور رکھتے ہیں، ماہرین نے خبردار کردیا
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی خاتون مارگریٹاسیوریز کو اپنی تمام زندگی جانوروں سے شدید محبت تھی اور اس سال مارچ میں وہ انتقال کرگئی تھی ۔مارگریٹا اپنی تمام زندگی میںآوارہ کتوں اور بلیوں کے ساتھ بہت پیار سے پیش آتی تھی اور جب بھی گھر سے باہر جاتی تو اپنے ساتھ کھانے کا بیگ لے جاتی اوراس میں سے جانوروں کو کھانا کھلاتی۔جب اس کی میت جنازگاہ میں رکھی گئی تو تمام لوگ آوارہ کتوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے جو جنازگاہ میں داخل ہوکر اس کی میت کے پاس بیٹھ گئے۔جنازگاہ کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ انہوں نے پہلے کبھی بھی یہ کتے وہاں نہیں دیکھے۔مارگریٹا کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ تمام جانور اسے آخری بار الوداع کہنے آئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -