پولیس نے مون گارڈن کے بلڈرعبد الرزاق خاموش کوتحریر ی ضمانت پر رہا کر دیا

پولیس نے مون گارڈن کے بلڈرعبد الرزاق خاموش کوتحریر ی ضمانت پر رہا کر دیا
پولیس نے مون گارڈن کے بلڈرعبد الرزاق خاموش کوتحریر ی ضمانت پر رہا کر دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے مون گارڈن کے بلڈر عبد الرزاق خاموش کو رہا کر دیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مون گارڈن کے بلڈر کو وکلا کی تحریری ضمانت پر رہا کیا گیا ۔عبد الرزاق خاموش کے وکلاءتحریری ضمانت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبد الرزاق خاموش کل سندھ وہائی کورٹ میں پیش ہو جائیں گے ۔اس سے قبل مون گارڈن کے بلڈر عبدالرزاق خاموش کو سپریم کورٹ سے نکلتے ہی پولیس نے حراست میں لے لیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا ہے۔ اپنی گرفتاری کے وقت عبدالرزاق خاموش نے پولیس سے تکرار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عدالت نے ضمانت دی ہے۔واضح رہے کہ مون بلڈر کے مالک عبدالرزاق خاموش کو مون گارڈن بے دخلی کیس میں سپریم کورٹ نے 10 کروڑ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا مون گارڈن کی بلڈنگ گرانے کا حکم معطل کردیا ہے۔

مزید : کراچی