تیسر اون ڈے ،قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچر ی مکمل نہیں کر سکا

تیسر اون ڈے ،قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچر ی مکمل نہیں کر سکا
تیسر اون ڈے ،قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچر ی مکمل نہیں کر سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں نے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو مایوس کر دیاہے ،کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچر ی بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 209کا آسان ہدف دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسر ایک روزہ میچ جاری ہے جس میں پاکستان نے اپنی بیٹنگ مکمل کر لی ہے ،قومی ٹیم نے 49.5اوورز میں تمام وکٹیں گنوا دیں اور مجموعی طورپر صرف 208رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے جس میں محمد حفیظ 45بناکر سر فہرست رہے ،محمد حفیظ نے جب 40رنز مکمل کیے تو شائقین کرکٹ میں ایک امید کی لہر دوڑی کہ حفیظ اچھا ٹوٹل بنانے میں قومی ٹیم کی مدد کریں گے لیکن وہ نصف سینچر ی بھی مکمل نہیں کر سکے اور 45رنز بنا کر پولین لوٹ گئے اور بابر اعظم 22رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بھی صرف 36رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکے اور پولین لوٹ گئے ،سرفراز احمد 26گیندوں پر26رنز بنا کر آوٹ ہوئے،محمد رضوان 3گیندوں پر 1سکو ر بنا کر رن آوٹ ہو گئے ،افتخار احمد 10گیندوں پر3سکور بنا کر واپس لوٹ گئے،علی 19گیندوں پر 7رنز بنا سکے،وہاب ریاض 22گیندوں پر 12سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،ظفر گوہر 15گیندوں پر15سکور بنا کر آوٹ ہوئے،محمد عرفان 7 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے۔

تیسرا ون ڈے،پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،میچ کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں 

مزید :

کھیل -