این اے 125،خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر سپریم کورٹ نے تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا ،سماعت کل ہوگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی الیکشن ٹریبونل کے این اے 125 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دے دیاہے ،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کل کرےگا ۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں بے ضابطگیاں ثابت ہونے پر60روزمیں دوبارہ الیکشن کا حکم دیاتھا، اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کامیاب قرارپائے تھے جس پر پی ٹی آئی کے حامد خان نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیاتھا۔ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی رکنیت بھی ختم کردی جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔