قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے پہلےسمجھوتہ کیا نہ آئندہ کروں گا:شہباز شریف

قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے پہلےسمجھوتہ کیا نہ آئندہ کروں گا:شہباز ...
قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے پہلےسمجھوتہ کیا نہ آئندہ کروں گا:شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 12 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے دوران بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد  کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے پہلے کبھی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کروں گا،قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانا پولیس اورانتظامیہ کا فرض اولین ہے،پولنگ کے روز پرامن ماحول کو یقینی بنانے کےلئے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ جیت کی خوشی میں فائرنگ کرنے والو ںکی جگہ جیل ہے۔ پولیس فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون سب کیلئے برابر ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے پہلے کبھی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کروں گا۔وزیراعلیٰ نے  صوبائی وزارت داخلہ کو ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں اسلحہ کی نمائش اور اسلحہ ساتھ رکھنے پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے اورلائسنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : لاہور