کرپشن الزامات،فیفا نے” گنیش تھاپا“ پر 10 برس کی پابندی عائد کر دی

کرپشن الزامات،فیفا نے” گنیش تھاپا“ پر 10 برس کی پابندی عائد کر دی
کرپشن الزامات،فیفا نے” گنیش تھاپا“ پر 10 برس کی پابندی عائد کر دی

  

زیورخ (مانیٹرنگ ڈیسک ) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے کرپشن الزامات کے باعث نیپال  فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ پر 10 برس کی پابندی عائد کر دی۔ نیپالی فٹ بال ٹیم کے  میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بعد اس کے صدر” گنیش تھاپا“ پر ایک دہائی کی طویل پابندی نیپال کیلئے بڑا نقصان اور دھچکا ہے۔ تھاپا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے 19 سالہ دور اقتدار کے دوران لاکھوں ڈالرز کی ہیرا پھیری کی، اس کے علاوہ وہ کئی برسوں تک مالی بے ضابطگیوں کے معاملات میں بھی ملوث رہے جس میں ذاتی اور خاندانی فوائد کیلئے دوسرے فٹ بال حکام سے نقد رقومات وصول کرنا بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل