ذوالفقار مرزا کے جلسے پر کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق
بدین (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر داخلہ سندھ ذو الفقار مرز ا کے جلسے پر کرنٹ لگنے سے دو مزدور ہلاک ہو گئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بدین میں ذوالفقار مرزا کاجلسہ جاری ہے جس میںچار مزدور کرنٹ لگنے سے جھلس گئے ۔اس دوران دو مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو مزدورں کو شدید تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔